الحمدللہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی جامعہ سیدہ عائشہ صدیقہ للبنات کا میٹرک(پارٹ ون،پارٹ ٹو)،انٹرمیڈیٹ ( پارٹ ون،پارٹ ٹو)، بی-اے ،تنظیم المدارس (درس نظامی) کا رزلٹ سو فیصد رہا۔اس سال بھی طالبات نے محنت کر کے فرسٹ ڈویژن حاصل کی ۔طالبات نے امتحانات اعلیٰ نمبروں کے ساتھ پاس کیا۔ہم ادارہ کی انتظامیہ ،جملہ اسٹاف،طالبات اور معاونین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس ادارے کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور معاونین کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین ثم آمین یارب العالمین ۔۔۔
Author: Jamia School
بانی جامعه کی کتاب نشان راہ ‘‘ سے گفتگو،2000ء سے لیکر اب تک جامعہ کی حسن کارکردگی
الحمدللہ یہ ادارہ عرصہ 24 سال سے اللہ پاک کے مقدس کلام کے نور سے نئ نسلوں کے سینوں کو منور کرنے کیلئے کوشاں ھے۔2000ء سے لیکر اب تک جامعہ سے 180 طالبات حفظ اور 70 طلباء نے حفظ قرآن کریم کی انمول دولت کو اپنے سینے میں سمولیا ہے۔180 طالبات نے قابل اساتذہ کی زیرنگرانی قرآن پاک ترجمه تفسیر کے ساتھ مکمل کرلیا ہے۔ اورالحمد للہ آج تک 15 کلاسزمکمل تر جم تفسیر القرآن سے فیض یاب ہو چکی ہیں۔ تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان بورڈ سے حفظ ٹیسٹ کے بعد جاری کردہ سند میں آج تک140 طالبات اور 125 طلباء سند وصول کر چکے ہیں۔ 25 طالبات جنہوں نے پورا کورس 8 ساله شهادة العالمیہ وعلوم عربی و اسلامی مکمل کیا۔ شعبہ ناظرہ قرآن کریم میں الحمد لله قرأت وتجوید کے ساتھ بچوں پرمحنت کی جاتی ہے اور آج تک بے شمار طلباء وطالبات نے جامعہ عائشه صديقة للبنات رضی الله عنہا سے ناظرہ قرآن کریم مکمل کیا۔ جامعہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنها للبنات بی اہلسنت وہ واحد ادارہ ہے جہاں بچوں اور بچیوں کو حفظ قرآن کریم کے علاوہ درس نظامی کا پورا کورس پڑھایا جاتا ہے اور درس نظامی کے ساتھ ساتھ مڈل، میٹرک، ایف اے، بی اے، ایم اے اور بی ایڈ بھی کروایا جاتا ہے۔ الحمد للہ قابل اساتذہ کرام کی زیرنگرانی طالبات اچھے نمبروں کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ گزشتہ سالوں کی طرح الحمدللہ صد الحمد للہ اس سال بھی تنظیم المدارس اور عصری تعلیم کی تمام کلاس کا نتیجہ %100 رہا۔ اللہ پاک اپنافضل و کرم ہم سب برادران، طالبات پر بنائے رکھے ۔ اور اس جامعہ کو مزید بلندیاں اور تر قیاں عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔
جامعہ میں27 رمضان المبارک جمعہ الوداع کے موقع پرخصوصی پروگرام کا انعقاد
جامعہ سیدہ عائشہ صدیقہ للبنات میں رمضان کی آمد سے کئی روز قبل ہی گہما گہمی اور رمضان کے استقبال کے لیے تیاریاں اپنے عروج پر ہوتی ہیں۔
27 رمضان المبارک بعد نمازِ ظہر عظیم الشان محفل کا انعقاد ہوتا ہے جس میں نعت خوانی،بیان،نقابت اور دعا و سلام پروگرام کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔
رمضان المبارک میں جمعہ کے روز خصوصی پروگرام کا انعقاد ہوتا ہے۔ صلاۃ التسبیح پڑھائی جاتی ہے۔
رمضان المبارک جمعہ الوداع کے موقع پر منعقد پروگرام کی تصویری جھلکیاں۔
جامعہ سیدہ عائشہ صدیقہ للبنات کی تعمیروتوسیع
جامعہ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا للبنات کا تعمیر و توسیع کا کام جاری ہے. آج بیسمنٹ کا لینٹر ہے. مخیر خواتین و حضرات سے بھرپور تعاون کی اپیل ہے. اپنے والدین،
دوست احباب و فوت شدگان کے ایصال ثواب کیلئے رمضان المبارک کے مہینے میں خاص طور پر اپنی زکوٰۃ، صدقات و فطرانہ میں یاد رکھیں
برائے رابطہ : 03005423032 اور 03170822550
جلسہ ہاۓدستارفضیلت ورداپوشی
جامعہ سیدہ عائشہ صدیقہ للبنات میں سالانہ جلسہ دستار فضیلت و رداپوشی کی تقریب کا انعقاد مارچ کے آخر یا اپریل کے آغاز میں ہوتا ہے۔ادارےکے متعلقین کو اس دن کا بڑی شدت سے انتظار ہوتا ہے۔ خصوصاً طلباء و اساتذہ کرام کو کیونکہ ان کی محنتوں کا ثمر اس دن انہیں ملتا ہے۔
پروگرام کے انعقاد کے لیے جامعہ کے سامنے بسم اللہ میرج ہال کا انتخاب کیا جاتا ہے۔
اس محفلِ پاک میں بڑے بڑے علمائے کرام اور مشائخ کو مدعو کیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنے علم سے ہمارے دلوں کو منور کریں۔
گزشتہ 20 سالوں سے اس تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے اس خوبصورت محفلِ پاک میں ذکر اللہ اور ذکر رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد وہ طلباء و طالبات جو قرآن پاک کو اپنے سینوں میں محفوظ کر لیتے ہیں انھیں سٹیج پر بلایا جاتا ہے طلباء کو علماء کے ہاتھوں دستار سے نوازا جاتا ہےاور طالبات کی رسم رداپوشی کی جاتی ہے۔
وہ طالبات جنہوں نے تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کا امتحان پاس کیا ہوتا ہے انہیں اسناد و انعام سے نوازا جاتا ہے ۔جامعہ ھذا میں ترجمہ تفسیر و ناظرہ قرآن کریم ختم کرنے والی طالبات کو اسناد و انعامات سے نوازا جاتا ہے۔
مزید اس تقریب میں وہ طالبات جنہوں نے راولپنڈی بورڈ سے عصری تعلیم کا امتحان پاس کیا ہوتا ہے انہیں بھی علمائے کرام کے دست شفقت سے انعام و اسناد سے نوازا جاتا ہے۔
جلسہ دستار فضیلت و رداپوشی کی اس عظیم محفلِ پاک میں ہر سال مہمان خصوصی ایک معزز و محترم ہستی ہوتی ہے جو اپنے دلنشین انداز میں اپنے خطاب سے فیض یاب کرتے ہیں۔
محفلِ پاک میں خواتین کے لیے بھرپور پردے کا انتظام کیا جاتا ہے۔خواتین کی طرف پروجیکٹر لگا کر انہیں علمائے کرام کی زیارت و خطاب سے فیض یاب ہونے کا موقع دیا جاتا ہے۔
یہ محفلِ پاک سالانہ جلسہ دستار فضیلت و رداپوشی محترم حافظ فرزان اقبال صاحب اور محترم حافظ خلیل اظہر اقبال صاحب کی زیر نگرانی منعقد کی جاتی ہے۔پروگرام کے سارے انتظامات بہت ہی احسن انداز سے سر انجام دئیے جاتے ہیں۔
یہ پروگرام (جلسہ) محترم جناب حافظ اظہر اقبال صاحب نقشبندی کی زیر صدارت منعقد کیا جاتا ہے۔
شعبہ ترجمہ تفسیرالقرآن
یہ وہ شعبہ ھے جو جامعہ میں آجانے والی ہر طالبہ پر لاگو ہے۔طالبہ درس نظامی میں آئے یا عصری تعلیم کے لیے اس کے لیے ترجمہ تفسیر القرآن پڑھنا لازمی ہے کیونکہ جامعہ کے انعقاد کا مقصد بچیوں کی دینی تربیت ہےاور یہ ترجمہ پڑھے اور سمجھے بغیر ممکن نہیں ہے مزید برآں وہ طالبات جو صرف ترجمہ تفسیر پڑھنے کے لیے تشریف لاتی ہیں انھیں ترجمہ تفسیر کے ساتھ تجوید قرآت فقہ اور سیرت طیبہ جیسے مضامین بھی پڑھائے جاتے ہیں جبکہ ناظرہ قرآن کریم یا تجوید پڑھانا ادارے کی اولین ترجیح ہے
ہر آنے والی بچی خواہ اس کا تعلق کسی بھی شعبے سے ہو اس کے ناظرہ قرآن پاک پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے اس شعبے میں ترجمہ تفسیر القرآن کے لیے تفسیر ضیاء القرآن از پیر محمد کرم شاہ الازہری ترجمہ کنزالایمان کا انتخاب کیا گیا ہے۔
ترجمہ تفسیر القرآن کی ایک وقت میں تین کلاسز چلتی ہیں۔ہر سال اس کورس کا اختتام رمضان المبارک کی ستائیسویں (٢٧) ویں شب کو ہوتا ہے۔
حفظ قرآن (شعبہ حفظ طالبات)
الحمدللہ یہاں صرف دین اور دنیاوی تعلیم ہی نہیں دی جاتی بلکہ بچیوں کی سیرت و کردار کو بھی سنوارا جاتا ہےان کی تربیت اس انداز میں کی جاتی ہے کہ وہ اپنی آنے والی نسلوں کی صحیح اسلامی طرز پر تربیت کرکے معاشرے کو اسلامی رنگ میں رنگ سکیں
طالبات کے شعبے میں اساتذہ کرام اپنی طاقت اور بساط سے بڑھ کر محنت اور جانفشانی سے اپنی زمہ داریوں کو پورا کر رہی ہیں۔
اس شعبہ میں تعداد کم و بیش ٤٠ سے ٤٥ رہتی ہے اس شعبے میں طالبات کی تعداد کے پیش نظر دو سیکشن بنائے گئے ہیں۔دونوں سیکشنز کے لیے علیحدہ علیحدہ عالم و فاضل و حافظ اساتذہ کرام نگران مقرر ہیں۔
حفظ قرآن (شعبہ حفظ طلباء)
ادارہ جامعہ سیدہ عائشہ صدیقہ للبنات عرصہ ١٩ سال سے اللہ رب العزت کے کلام پاک کے نور سے نئی نسل کے سینوں کو منور کرنے کے لیے کوشاں ہے۔لوگ دوردور سے دین اور قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے اور اپنی علمی پیاس کو بجھانے کے لیے یہاں تشریف لاتے ہیں۔
جامعہ ھذا میں طلباء کے شعبے میں اساتذہ کرام جن کی محنت لگن اور جانفشانی کی بدولت اب تک درجنوں طلباءحفظ قرآن کریم کی دولت سے بہرہ ور ہو چکے ھیں۔
اور سینکڑوں طلباء نے ناظرہ قرآن کریم کو تجوید و قرات کے ساتھ پڑھنا سیکھ لیا ہے