جلسہ ہاۓدستارفضیلت ورداپوشی

 

جامعہ سیدہ عائشہ صدیقہ للبنات میں سالانہ جلسہ دستار فضیلت و رداپوشی کی تقریب کا انعقاد مارچ کے آخر یا اپریل کے آغاز میں ہوتا ہے۔ادارےکے متعلقین کو اس دن کا بڑی شدت سے انتظار ہوتا ہے۔ خصوصاً طلباء و اساتذہ کرام کو کیونکہ ان کی محنتوں کا ثمر اس دن انہیں ملتا ہے۔
پروگرام کے انعقاد کے لیے جامعہ کے سامنے بسم اللہ میرج ہال کا انتخاب کیا جاتا ہے۔
اس محفلِ پاک میں بڑے بڑے علمائے کرام اور مشائخ کو مدعو کیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنے علم سے ہمارے دلوں کو منور کریں۔
گزشتہ 20 سالوں سے اس تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے اس خوبصورت محفلِ پاک میں ذکر اللہ اور ذکر رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد وہ طلباء و طالبات جو قرآن پاک کو اپنے سینوں میں محفوظ کر لیتے ہیں انھیں سٹیج پر بلایا جاتا ہے طلباء کو علماء کے ہاتھوں دستار سے نوازا جاتا ہےاور طالبات کی رسم رداپوشی کی جاتی ہے۔
وہ طالبات جنہوں نے تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کا امتحان پاس کیا ہوتا ہے انہیں اسناد و انعام سے نوازا جاتا ہے ۔جامعہ ھذا میں ترجمہ تفسیر و ناظرہ قرآن کریم ختم کرنے والی طالبات کو اسناد و انعامات سے نوازا جاتا ہے۔
مزید اس تقریب میں وہ طالبات جنہوں نے راولپنڈی بورڈ سے عصری تعلیم کا امتحان پاس کیا ہوتا ہے انہیں بھی علمائے کرام کے دست شفقت سے انعام و اسناد سے نوازا جاتا ہے۔
جلسہ دستار فضیلت و رداپوشی کی اس عظیم محفلِ پاک میں ہر سال مہمان خصوصی ایک معزز و محترم ہستی ہوتی ہے جو اپنے دلنشین انداز میں اپنے خطاب سے فیض یاب کرتے ہیں۔
محفلِ پاک میں خواتین کے لیے بھرپور پردے کا انتظام کیا جاتا ہے۔خواتین کی طرف پروجیکٹر لگا کر انہیں علمائے کرام کی زیارت و خطاب سے فیض یاب ہونے کا موقع دیا جاتا ہے۔
یہ محفلِ پاک سالانہ جلسہ دستار فضیلت و رداپوشی محترم حافظ فرزان اقبال صاحب اور محترم حافظ خلیل اظہر اقبال صاحب کی زیر نگرانی منعقد کی جاتی ہے۔پروگرام کے سارے انتظامات بہت ہی احسن انداز سے سر انجام دئیے جاتے ہیں۔
یہ پروگرام (جلسہ) محترم جناب حافظ اظہر اقبال صاحب نقشبندی کی زیر صدارت منعقد کیا جاتا ہے۔

© 1990 - 2025 جامعہ سیدہ عائشہ صدیقہ للبنات محلہ اسلامیہ سکول جہلم | Design & Developed By: Netcodesk