جامعہ سیدہ عائشہ صدیقہ للبنات کا نتیجہ 100 فیصد

الحمدللہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی جامعہ سیدہ عائشہ صدیقہ للبنات کا میٹرک(پارٹ ون،پارٹ ٹو)،انٹرمیڈیٹ ( پارٹ ون،پارٹ ٹو)، بی-اے ،تنظیم المدارس (درس نظامی) کا رزلٹ سو فیصد رہا۔اس سال بھی طالبات نے محنت کر کے فرسٹ ڈویژن حاصل کی ۔طالبات نے امتحانات اعلیٰ نمبروں کے ساتھ پاس کیا۔ہم ادارہ کی انتظامیہ ،جملہ اسٹاف،طالبات اور معاونین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس ادارے کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور معاونین کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین ثم آمین یارب العالمین ۔۔۔

شعبہ ترجمہ تفسیرالقرآن

یہ وہ شعبہ ھے جو جامعہ میں آجانے والی ہر طالبہ پر لاگو ہے۔طالبہ درس نظامی میں آئے یا عصری تعلیم کے لیے اس کے لیے ترجمہ تفسیر القرآن پڑھنا لازمی ہے کیونکہ جامعہ کے انعقاد کا مقصد بچیوں کی دینی تربیت ہےاور یہ ترجمہ پڑھے اور سمجھے بغیر ممکن نہیں ہے مزید برآں وہ طالبات جو صرف ترجمہ تفسیر پڑھنے کے لیے تشریف لاتی ہیں انھیں ترجمہ تفسیر کے ساتھ تجوید قرآت فقہ اور سیرت طیبہ جیسے مضامین بھی پڑھائے جاتے ہیں جبکہ ناظرہ قرآن کریم یا تجوید پڑھانا ادارے کی اولین ترجیح ہے
ہر آنے والی بچی خواہ اس کا تعلق کسی بھی شعبے سے ہو اس کے ناظرہ قرآن پاک پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے اس شعبے میں ترجمہ تفسیر القرآن کے لیے تفسیر ضیاء القرآن از پیر محمد کرم شاہ الازہری ترجمہ کنزالایمان کا انتخاب کیا گیا ہے۔
ترجمہ تفسیر القرآن کی ایک وقت میں تین کلاسز چلتی ہیں۔ہر سال اس کورس کا اختتام رمضان المبارک کی ستائیسویں (٢٧) ویں شب کو ہوتا ہے۔

© 1990 - 2024 جامعہ سیدہ عائشہ صدیقہ للبنات محلہ اسلامیہ سکول جہلم | Design & Developed By: Netcodesk